بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "حج'' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے اعلان كيا ہے كہ یہ وزارت اس سال ۹ سے ۱۳ اكتوبر تك مكہ مكرمہ میں حفظ، تجويد اور تفسير قرآن كے بين الاقوامی مقابلے منعقد كرے گی۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد حفظ ، تجويد اور تفسير قرآن پر توجہ دلانا اور امت اسلامی كے درميان روابط كو مضبوط بنانا ہے۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں میں شركت كے لیے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۳ اگست ۲۰۰۸ء تھی۔
280113