بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " ملك عبدالعزيز" نامی بين الاقوامی مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ قرآنی محققين اور قرآنی اساتذہ كے اصرار پر ان مقابلوں میں قرائت قرآن كے عنوان كا اضافہ كر ديا گيا ہے۔ اس كمیٹی نے مزيد كہا ہے كہ ان مقابلوں كے علاوہ دينی اور فقہی موضوعات پر تقرير بھی ہوں گی۔ ياد رہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی طرف سے قرآن مجيد كے ۳۰ویں بين الاقوامی مقابلے اس سال اكتوبر كی ۱۳ سے ۱۹ تاريخ تك مكہ مكرمہ میں منعقد ہوں گے جن میں اسلامی ممالك سے قراء اور حفاظ شركت كریں گے۔
280883