امام زمانہ ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے كربلا معلی میں جشن كا انعقاد

IQNA

13:35 - August 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1678453

امام زمانہ ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے كربلا معلی میں جشن كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۷ اگست ۲۰۰۸ء كو امام مہدی ﴿عج﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے كربلا معلی میں جشن كی عظيم تقريب منعقد ہوئی جس میں لاكھوں زائرين نے شركت كی۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العالم" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كربلا میں جشن كی اس تقريب میں كسی ناخوش گوار حادثے سے بچنے كے لیے سخت حفاظتی انتظامات كیے گئے تھے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق كربلا كی تمام مساجد اور امام بارگاہوں كو زائرين اور عاشقان امام مہدی ﴿عج﴾ كے لیے كھلا ركھا گيا ہے۔ ادارہ وقف شيعہ نے زائرين كوبہتر سہوليات فراہم كرنے اور امن و امان كی خاطر كربلا شہر كی مختلف جگہوں پر كيمپ لگا ركھے تھے۔
282195

نظرات بینندگان
captcha