بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " العالم" خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كربلا میں جشن كی اس تقريب میں كسی ناخوش گوار حادثے سے بچنے كے لیے سخت حفاظتی انتظامات كیے گئے تھے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق كربلا كی تمام مساجد اور امام بارگاہوں كو زائرين اور عاشقان امام مہدی ﴿عج﴾ كے لیے كھلا ركھا گيا ہے۔ ادارہ وقف شيعہ نے زائرين كوبہتر سہوليات فراہم كرنے اور امن و امان كی خاطر كربلا شہر كی مختلف جگہوں پر كيمپ لگا ركھے تھے۔
282195