الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل افراد كو مصر میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت سے روك ديا گيا ہے

IQNA

الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل افراد كو مصر میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت سے روك ديا گيا ہے

11:52 - August 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1679094
بين الاقوامی گروپ: مصر كی وزارت اوقاف نے ايك حكم نامے كے ذريعے اسلامی يونيورسٹی الازہر كے فارغ التحصيل افراد كو اس ملك میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت سے روك ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " الشعب " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس حكم كے مطابق الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل افراد، وزارت اوقاف مصر كے زير نظر منعقد ہونے والے سالانہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت نہیں كر سكتے۔ اس سے پہلے بھی مصر كی وزارت اوقاف نے اس ملك میں مساجد كے لیے مبلغين اور جديد پيش نمازوں كے امتحان میں الازہر يونيورسٹی كے ۲۰۰۵ء سے پہلے فارغ التحصيل ہونے والے افراد كو شركت سے روك ديا تھا جس پر الازہر يونيورسٹی كے علماء نے شديد اعتراض كيا تھا۔ ياد رہے كہ ہر سال ماہ مبارك رمضان كے دوسرے عشرے میں مصر میں قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلے منعقد ہوتے ہیں جن میں دنيا كے مختلف ممالك سے نمائندے شركت كرتے ہیں۔
283610

نظرات بینندگان
captcha