آسٹريليا میں'' روزہ اور اس كے فوائد'' كے موضوع پر ايك نشست كا انعقاد
بين الاقوامی گروپ: ۲۰ اگست ۲۰۰۸ء كو آسٹريليا كے شہر" كوئينز لينڈ" میں '' روزہ اور اس كے فوائد'' كے موضوع پر ايك نشست منعقد كی گئی۔ اس نشست كا اہتمام آسٹريليا كے اسلامی مركز نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Muslim Village " ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں روزے كے جسمانی اور معنوی فوائد پر بحث و گفتگو كی گئی۔ آسٹريليا كے مسلمان دانشور " ڈاكٹر زكريا متيو" اس نشست كے مركزی خطيب تھے۔ ياد رہے كہ مسلمان آسٹريليا كی كل آبادی كا ۵۔۱ فيصد ہیں۔
283768