ملائيشيا میں منعقد ہونے والے پچاسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ايران كے نمائندے " رضا محمد پور" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا : ملائيشيا كے ان مقابلوں كے نتائج كے بارے میں پشين گوئی نہیں كی جا سكتی۔ انھوں نے فلپائن، كويت، لبنان اور ملائيشيا كے قراء كو بہترين قرار ديا اور اميد ظاہر كی كہ ان مقابلوں میں عدل و انصاف سے فيصلہ كيا جائے گا۔ محمد پور نے اپنی قرائت قرآن پر رضايت كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ميرا مقصد خداوند متعال كی رضايت كو جذب كرنا ہے۔
انھوں نے كہا كہ ان مقابلوں كا جو بھی نتيجہ نكلے ميرے لیے اتنی اہميت كا حامل نہیں ہے۔ محمد پور نے آخر میں كہا كہ ملائيشيا میں منعقد ہونے والے ۵۰ویں بين الاقوامی مقابلوں میں دنيا كے مختلف ممالك سے ۸۰ خواتين اور ۴۹ مردوں نے شركت كی تھی۔ قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كی اختتامی تقريب، اس ملك كے بادشاہ " ميزان زين العابدين" اور وزير اعظم " احمد عبداللہ بداوی" كی موجودگی میں منعقد ہو گی۔
284782