بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Yabiladi " سے نقل كيا ہے كہ " شوری شمال" پارٹی كے سيكرٹری " روبر توكوتا" نے اسلامی مركز كو بند كرنے كے لیے اٹلی كے لوگوں كے ريفرنڈم كا مطالبہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كے پھيلنے كے خطرہ سے مقابلہ كرنے كا واحد راستہ یہی ريفرنڈم ہے۔ اس شدت پسند نمائندے نے كہا كہ ہم اٹلی میں اسلامی مراكز اور مساجد كی تعمير كی اجازت نہ دينے ، قرآنی سكولوں كے بند كرنےاور ان اسلامی مراكز كی حكومت كی جانب سے مالی حمايت كے منقطع كرنے كے خواہاں ہیں اور میں اٹلی كی اسمبلی میں اس مسئلہ كو پيش كروں گا۔ قابل ذكر ہے كہ اٹلی كی بائیں بازوں كی پارٹيوں نے اس بيانیے كی مخالفت كی اور اسے نسل پرستی قرار ديتے ہوئے اس بيانیے كی مذمت كی ، اٹلی كے مسلمانوں نے بھی اس بيانیے پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور اسے آزادی اديان كے منافی قرار ديا ۔
287023