جرمنی میں منعقدہونے والے سيمينار " غدير و مہدويت" كےاختتام پر دو جرمن عيسائيوںنے اسلام قبول كرليا

IQNA

جرمنی میں منعقدہونے والے سيمينار " غدير و مہدويت" كےاختتام پر دو جرمن عيسائيوںنے اسلام قبول كرليا

10:57 - August 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1682375
اعزازی نامہ نگار/محمد حسين آزادبخت: جرمنی كے شہر " مندن " میں " غدير و مہدويت" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار كے اختتام پر دو جرمن عيسائيوں نے آيت اللہ خز علی كے ہاتھوں دين مبين اسلام كو قبول كر كے مذمب تشيع اختيار كر ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " ابنا" سے نقل كيا ہے كہ اہل بيت گلوبل اسمبلی ﴿ مجمع جہانی اہل بيت ﴿ع﴾﴾ اور " بنياد بين المللی غدير" كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں آيت اللہ خز علی نے امام زمانہ ﴿عج﴾ كے مقام و منزلت كے بارے میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حضرت امام زمانہ ﴿عج﴾ كے ظہور كےذريعے پوری دنيا میں عدل و انصاف قائم ہو گا اور فقر، بے ايمانی اور ممالك پر ظالم حكمرانوں جيسے ناامنی كے عوامل كا قلع قمع ہو گا۔ اور لوگوں كا ايمان كامل ہو جائے گا۔ اس سيمينار میں يورپ اور جرمنی كےمختلف شہروں میں مقيم علماء نے بھی شركت كی اور اس سيمينار كے اختتام پر جرمنی كے دو عيسائيوں نے آيت اللہ خز علی كے ہاتھوں پر دين مبين اسلام قبول كرليا۔
287379
نظرات بینندگان
captcha