بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خيمہ سائٹ سےنقل كيا ہے كہ ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے فرانس كے دارالحكومت پيرس كی مساجد نے روزہ داروں كے استقبال كی تيارياں شروع كر دی ہیں۔ مسجد كرتيای تين منزلوں پرمشتمل ہے اور يكم ماہ مبارك رمضان كو اس كا افتتاح ہو گا۔ دوسری جانب ماہ مبارك رمضان كی آمد كی بركت سے فرانس كی عدالت نے شہر مونترا كے مسلمانوں كو ايك اور مسجد كی تعمير كی اجازت دی ہے ۔ شہر مونترا، پيرس كے شمال میں واقع ہے كہ كئی سالوں كے انتطار كے بعد وہاں پر مسجد كی تعمير كا آغاز ہوا ہے۔ مونترا كی اس نئی مسجد كا رقبہ ايك ہزار مربع میٹر ہے اور اس شہر كے ۵۰ لاكھ مسلمانوں كے لیے یہ ايك عظيم مسجد ہے۔
۲۸۷۲۸۴