بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Leparisien " سے نقل كيا ہے كہ اس مہينہ میں فرانس اور بالخصوص پيرس كی مساجد اور اسلامی مراكز روزہ داروں سے كھچا كھچ بھر جاتے ہیں جودعاووں ، مناجات اور افطاری كے لیے ان مراكز میں جمع ہوتے ہیں۔ فرانس كی بہت ساری مساجد میں ،، الجزائر، مراكش، اور تركی وغيرہ سے مبلغين جاتے ہیں جو ماہ مبارك رمضان میں مختلف مذہبی پروگراموں كو منعقد كرتے ہیں۔ مراكش كی وزارت مذہبی امور كے مطابق اس ملك سے ۷۶سے زائد خطباء اور ائمہ جماعت يورپ روانہ ہو گئے ہیں جن میں سے ۱۰۰ افراد فرانس میں تقارير كریں گے۔ فرانس كے وزارت داخلہ كے مطابق اس ملك میں فی الحال ۱۸۹۰ سے زائد مساجد ماہ مبارك رمضان میں روزہ داروں كے لیے كھلی ہیں اسی طرح ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے ، فرانس كی ميونسپل كمیٹی"شب ہائے رمضان" كے عنوان سے آٹھ رمضان سے ۲ شوال تك فرانس كے ثقافتی مراكز میں پروگرام منعقد كرتی ہے۔
287768