بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے شيعوں كی خبررساں ايجنسی " ابا" سے نقل كيا ہے كہ انٹر نيشنل چينل حضرت مہدی ﴿عج﴾ ايسے حالات میں اپنے پروگراموں كو نشر كر رہا ہے كہ شيعی اور اسلامی سیٹلائٹ چينلز كی تاسيس كا كام بہت تيزی سے پھيل رہا ہے۔ اس چينل كے ذمہ دار حضرات نے اس چينل كے افتتاح كا مقصد اہل بيت ﴿ع﴾ كی تعليمات كو دنيا تك پہنچانا بتاياہے كيونكہ ان ہستيوں كی تمدن ساز ثقافت كو چند محدود چينلز میں محدود نہیں كيا جا سكتا۔ اس چينل كے عہديداروں نے اميد ظاہر كی ہے كہ وہ اس چينل كے ذريعے مہدويت كی ثقافت كی بھی ترويج كر سكیں گے۔
287866