اٹلی كے مسلمانوں كی ماہ مبارك رمضان كے لیے تيارياں

IQNA

اٹلی كے مسلمانوں كی ماہ مبارك رمضان كے لیے تيارياں

12:53 - September 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1682889
اعزازی نامہ نگار/ محمد مہدی ايزدی: ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے اٹلی كے مسلمان مساجد اور اسلامی مراكز میں ماہ مبارك كے استقبال كی تياری كر رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اٹلی كے شہر روم میں مقيم سينكڑوں مسلمانوں نے ماہ رمضان كی آمد سے پہلے نماز جمعہ میں شركت كر كے ماہ مبارك كی آمد كی مناسبت سے ايك دوسرے كو مبارك باد پيش كی۔ روم كی اس مسجد كے اطراف میں اسلامی غذاوں پر مشتمل بازار كی رونق دوبالا ہو گئی ہے اور ماہ مبارك رمضان میں یہ بازار لوگوں كی سحری و افطاری كی اشياء فراہم كرے گا۔
اٹلی میں اگرچہ ۱۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں ليكن اس ملك كے كئی بڑے شہروں میں ابھی تك مسجد نہیں ہے۔
288007
نظرات بینندگان
captcha