عالمی انجمن اسلام نےماہ مبارك رمضان كی آمد پر مباركباد پيش كی

IQNA

عالمی انجمن اسلام نےماہ مبارك رمضان كی آمد پر مباركباد پيش كی

10:50 - September 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1683666
بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن اسلام نے اپنے ايك پيغام كے ذريعے ماہ مبارك رمضان كی آمد پر تمام دنيا كے مسلمانوں كو مباركباد پيش كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بين الاقوامی انجمن اسلام نے اس پيغام میں اعلان كيا ہے كہ رمضان ايك ايسا مہينہ ہے جس كے روزوں سے مسلمانوں كو سبق حاصل كرنا چاہیے اور خداوند تعالی كی رسی ، حضرت محمد ﴿ص﴾ اور ان كی سيرت سے تمسك كر كے اسلام كے صحيح احكام كو نافذ كریں۔ اس پيغام كے بعض حصے میں آ يا ہے كہ ماہ رمضان ، قرآن كے نزول كا مہينہ ہے كہ جس میں انسان كے لیے ہدايت ، نور اور صراط مستقيم ہے اور مسلمانوں كوچاہیے اس مہينہ میں تقوی الہی ، تہذيب نفس اور كتاب خدا اور سنت رسول ﴿ص﴾ پر عمل پيرا ہو كر اسلامی تعليمات كو اپنی زندگی كے مختلف پہلووںمیں جاری كریں۔
288853
نظرات بینندگان
captcha