بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ايجنسی " اباء" سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كے حكمران اس ملك كے مختلف شہروں میں مساجد كے ائمہ جماعات پر غاصب اسرائيل كو قبول كرنے كے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ حكومت اٹلی كے پيغام میں آيا ہے كہ حكومت اپنی طاقت كے بل بوتے پر اسرائيل كو قبول نہ كرنے والے مسلمان مبلغين اور ائمہ جماعت كو اس ملك سے نكال باہر كرے گی۔ شہرورونا كی مسجد كے انہدام سے حكومت اٹلی كی اسلام مخالف سياست كھل كر سامنے آگئی ہے اور اس ملك كی حكومت نے عنقريب ميلانو كے مركز اسلامی كو منہدم كرنے كی خبر دی ہے۔
288698