انڈونيشيا كے صوبے " آچہ" كے انتخابائی اميد واروں كے لیے قرائت قرآن كے امتحان كا انعقاد

IQNA

انڈونيشيا كے صوبے " آچہ" كے انتخابائی اميد واروں كے لیے قرائت قرآن كے امتحان كا انعقاد

10:50 - September 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1684061
بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كے صوبے " آچہ" كی صوبائی اسمبلی كے اليكشن كے اميدواروں كے لیے قرآن كی صحيح قرائت كا امتحان ۷ ستمبر كو اس صوبے كے اليكشن كميشن كے آفس میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' " آنتارا" سے نقل كيا ہے كہ آچہ كےاليكشن كميشن كے سربراہ " ياورين آديدارما" نے اس بات پر زور ديا كہ قرآنی ماہرين كے چار چار افراد پر مشتمل ۱۰ گروپ ،دس دن اس اليكشن كميشن كے آفس میں صوبائی اسمبلی كے ۱۳۳۰ سے زائد اميدواروں كا قرائت كی صلاحيت كا امتحان لیں گے۔ انھوں نے صوبائی اسمبلی كے انتخائی اميدواروں كی قرائت قرآن كے امتحان میں شركت كو صوبے آچہ كے اليكشن كے آئين كی شق ۲۰۰/۳كے مطابق ضروری قرار ديا ہے۔
289210
نظرات بینندگان
captcha