ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے قدس كے اسقف اعظم كی مباركباد

IQNA

10:57 - September 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1684067

ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے قدس كے اسقف اعظم كی مباركباد

بين الاقوامی گروپ: انطاكیہ، اسكندریہ اور قدس شريف كے اسقف اعظم " گريگوريس سوم" نےاپنے ايك پيغام میں ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت سے پوری دنيا كے مسلمانوں كو مباركباد پيش كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سوریہ كےروزنامہ " العروبہ" سے نقل كيا ہے كہ اس پيغام میں آيا ہے كہ ہم اپنے تمام روزہ دار بہن بھائيوں كو ماہ رمضان كی آمد پر مباركباد پيش كرتےہیں۔ سوریہ میںمقيم قدس كے اسقف اعظم نے اس بات پر زور ديا كہ ان مقدس اور پاكيزہ ايام میں ہم اپنے درميان اور سوریہ اور دوسرے عرب دنيا كےروزہ داروں كےدرميان گہرے قلبی تعلق كو محسوس كرتے ہیں۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ ہم بھی ماہ رمضان كے آخری جمعہ مسلمانوں كےساتھ روزہ ركھیں گے۔
289255
نظرات بینندگان
captcha