ايرانی سحرچينل اور تركی كے ہلال چينل كے تعاون سے " پرچمدار عشق" نامی فلم كی پروڈكشن

IQNA

11:30 - September 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1684577

ايرانی سحرچينل اور تركی كے ہلال چينل كے تعاون سے " پرچمدار عشق" نامی فلم كی پروڈكشن

اعزازی نامہ نگار/جلال بيطرفان: بين الاقوامی چينل سحر اور تركی كےٹی وی چينل ہلال " Hilal " نے فلم " پرچمدار عشق" كی پروڈكشن پر ايك دوسرے سے تعاون كا ا ظہار كيا ہے۔

ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے بين الاقوامی چينل سحر كےتعلقات عامہ سےنقل كيا ہے كہ تركی كے ہلال ٹی وی چينل كے مدير عدنان اينانچ كے ايران كےحالیہ سفر اور بين الاقوامی ٹی وی چينل سحر كے مدير " مرتضی شمسی" سے ملاقات كےدوران ، دونوں ٹی وی چينلوں نے ۱۳ قسطوں پر مشتمل " پرچمدار عشق" نامی فلم بنانے پر آمادگی كا اظہار كيا ہے۔ یہ فلم پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے عاليقدر صحابی مصعب بن عمر كی زندگی پر بنائی جائے گی۔ اس فلم كو " سيد سعيد رحمانی "اور " حامد عنقا" تحرير كریں گے اور " محسن شايا نفر " اس فلم كے پروڈيوسر ہوں گے۔ بين الاقوامی چينل سحر كی فلم "ستارہ سہيل " كے بعد یہ دوسری فلم ہے جو اوائل اسلام كی مایہ ناز شخصيات كا تعارف كروانے كے لیے بنائی جائے گی۔
289909

نظرات بینندگان
captcha