كتاب " الجھاد و النصر فی القرآن الكريم" كی لبنان میں اشاعت

IQNA

كتاب " الجھاد و النصر فی القرآن الكريم" كی لبنان میں اشاعت

14:01 - September 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1686405
بين الاقوامی گروپ: جہاد اور مسلمانوں كی فتح سے مربوط قرآنی آيات كی تحقيق كے موضوع پر كتاب " الجہاد والنصر فی القرآن الكريم" لبنان كی جمعيت قرآن كريم كی كوششوں سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔

لبنان كی جمعيت قرآن كريم كے تعلقات عامہ كے مدير " عباس عساف" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس كتاب كو لبنان كی جمعيت قرآن كريم كے محقق نے تاليف كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس كتاب كا مقدمہ حزب اللہ لبنان كے جوائنٹ سيكرٹری " شيخ نعيم قاسم" نے تحرير كيا ہے اور انھوں نے اس كتاب كو بہت پسند كيا ہے اور ان كا عقيدہ ہے كہ موجودہ نسل كےلیے اس طرح كی كتابوں كا ہونا ضروری ہے كيونكہ اس دور میں مسلمانوں كے خلاف سياسی اور فوجی حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ياد رہے كہ یہ كتاب سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے جميعت قرآن كريم كے بك اسٹال پر موجود ہے۔
292123

نظرات بینندگان
captcha