ايرانی قراء اور حفاظ ،بين الاقوامی سطح پر اعلی مقام پر فائز ہیں

IQNA

ايرانی قراء اور حفاظ ،بين الاقوامی سطح پر اعلی مقام پر فائز ہیں

12:27 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686653
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران میں بہت سےجوان قرآنی تعليمات كے حصول میں مشغول ہیںاور ايرانی قراء اور حفاظ، بين الاقوامی سطح پر اعلی مقام پر فائز ہیں۔

مصر كے مایہ ناز اور بين الاقوامی قاری" محمود شحات محمد انور" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ كرمان سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ صوبہ كرمان ، قرآنی لحاظ سے اور كرمانی جوانوں كے قرآنی ذوق كے اعتبار سے اعلی مقام پر فائز ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآن ايك مكمل نور ہے اور ہر مسلمان اس سے توسل كر كے اس كی معنويات اور بركات سے استفادہ كر سكتا ہے۔ اس مصری قاری نے كہا كہ قرآنی محافل كے لحاظ سے سب سے بہترين ملك ايران ہے اور ايران میں قرآنی محافل كے لحاظ سے سب سے بہترين صوبہ كرمان ہے۔ انھون نے ايران میں قرآنی تعليم كو بہترين قرار ديتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت قائم كرنے كے لیے بہترين فرصت ہے۔
292432

نظرات بینندگان
captcha