فرانس كے مسلمانوں میں ماہ مبارك رمضان كے آداب و رسومات پر ايك نظر

IQNA

فرانس كے مسلمانوں میں ماہ مبارك رمضان كے آداب و رسومات پر ايك نظر

12:33 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686658
اعزازی نامہ نگار/ محمد مہدی ايزدی: سركاری تعداد كے مطابق فرانس میں ۶۰ لاكھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جن میں سے نصف ، فرانسيسی ہیں۔

فرانس میں ماہ مبارك رمضان كے آغاز كا اعلان میڈيا كے ذريعے كيا جاتا ہے اور اس كے علاوہ پيرس كی عظيم مسجد كےگیٹ پر اعلامیے بھی لگاديئے جاتے ہیں۔ نقل كے مطابق فرانس میں ۸۸ فی صد مسلمان روزے ركھتے ہیں اور ان میں سے ۹۴ فی صد ايسے جوان ہیں جن كی عمر تيس سال سے كم ہے۔ ميرے خيال میں فرانس میں مقيم عربوں كا روزہ ركھنا ايك مذہبی عمل سےہٹ كر ايك قسم كی قومی عربی سنت شمار ہوتا ہے۔ ماہ مبارك رمضان كے شروع ہوتے ہی فرانس كےمسلمان نشين علاقوں كے بازاروں میں ايك خاص رونق ہوتی ہے۔ مٹھائی ، كھجوروں كی خريد و فروخت ہوتی ہے اورمسلمان كے بازاروں میں قرآن تلاوت اورمذہبی ترانے نشر كیے جاتے ہیں۔ ماہ مبارك رمضان میں انواع و اقسام كے كھانے، عربی حلوے اور ديگر غذائیں ديكھنے میں آتی ہیں اور مسلمانوں كے علاوہ سب لوگ یہ كھانے كھا سكتے ہیں۔ ماہ مبارك رمضان میں پيرس كی مسجد اور فرانس كی تمام مساجد میں اتحاد و وحدت كا مہينہ ہے اور اس مہينہ میں اكثر مسلمان نماز جماعت میں شركت كرتے ہیں اور ان مساجد میں افطاری كےپروگرام بھی منعقدہوتے ہیں۔ ماہ رمضان میں ختم قرآن اور نماز تراويح بھی ادا كی جاتی ہیں۔ پيرس كی مسجد اس مقدس مہينہ میں كتابوں كی نمائش لگا كر پيرس كے اكثر مسلمان ناشروں كو اس میں شركت كی دعوت ديتی ہے اور اس نمائش میں سستی قيمت پر كتابیں اور دوسری مذہبی اشياء فروخت ہوتی ہیں۔ اس كے علاوہ مذہبی سيمينار، تفسير قرآن ، شرح احاديث ، اخلاق اور تاريخ اسلام كےموضوعات پر نشستیں بھی منعقد كی جاتی ہیں۔ فرانس كے مسلمان خيرات كے صندوق قائم كر كے، فرانس كےفقير مسلمانوں كی مدد بھی كرتے ہیں۔
291257

نظرات بینندگان
captcha