پاكستانی خطاط :میں نے اپنی سرگرميوں كا آغاز ايك سائن بورڈ پر اسماء الحسنی كی خطاطی سے كيا

IQNA

پاكستانی خطاط :میں نے اپنی سرگرميوں كا آغاز ايك سائن بورڈ پر اسماء الحسنی كی خطاطی سے كيا

12:38 - September 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1686659
بين الاقوامی گروپ: میں نے اپنی سرگرميوں كا آغاز ايك سائن بورڈ پر اسماء الحسنی كی خطاطی سے كيا اور پھر ان اسماء میں سے ہر اسم كو عليحدہ سائن بورڈ پر تحرير كر كے ۹۹ آثار كو تخليق كيا ہے۔

تہران میں منعقد ہونےوالی سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں شريك پاكستانی خطاط" احمد آفتاب" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے خصوصی بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ہنر نہ فقط پوری دنيا میں اسلام اور قرآن كا پيغام پہيچانے كا ذريعہ ہے بلكہ یہ پوری دنيا كے مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كے مواقع كو بھی فراہم كر سكتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اگر يونيورسٹيوں كی تعليم اور میڈيا كے پروگرام اسلام اور قرآن كے پيغام كو منتقل كرنے كا ذريعہ ہیں ليكن اس كے درميان ہنر اور فن كے كردار سے چشم پوشی نہیں كی جا سكتی ہے۔ قرآنی خطاطی كے ۲۰ آثار لے كر آنے والے احمد آفتاب نے اس نمائش میں شركت كرنے كا مقصد مختلف ممالك كے محققين اور ہنر مندوں سے آشنائی بتايا ہے۔ ايك اور پاكستان خطاط" محمد الہی بخش مطيع" نے بھی اس نمائش میں شركت كر كے اپنی خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ميرا مقصد بھی دنيا كے ہنرمندوں سے تعارف تھا۔ ياد رہے كہ خطاطی كے ميدان میں پاكستان ۳۸ آثار كے ساتھ اس نمائش میں شريك ہو كر سب سے زيادہ آثار پيش كر رہا ہے۔ اور اس كے بعد دوسرے ممالك بالترتيب ، آلبانیہ ۲۲ آثار ،عراق ۱۶ آثار ، بحرين اور برطانیہ ۱۱ آثار، تيونس ۱۰ آثار آذربائيجان ۸ آثار تركی سے آثار سوڈان ، الجزائر بھی چار چار آثار كے ساتھ اس بين الاقوامی قرآنی نمائشگاہ میں شريك ہیں۔
292366

نظرات بینندگان
captcha