بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگاركی رپورٹ كے مطابق، اس وزٹ میں قرآنی نمائش میں شركت كرنے والے آٹھ محققين كا، تہران كے الھيات كالج كے پرنسپل ڈاكٹر " امام " نےاستقبال كيا۔ اس رپورٹ كے مطابق اس كالج كی لائبريری كا ديكھنا بھی اس وزٹ میں شامل ہے۔ قابل ذكر ہے كہ سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا افتتاح آيت اللہ " محمد يزدی" كی شركت سے ۲۹ اگست كو ہوا اور اس نمائش میں دنيا كے مختلف ممالك كے ۲۱ ہنرمندوں نے شركت كی ہے۔
293093