بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی " IINA " سے نقل كيا ہے عبداللہ بداوی نے ۱۱ ستمبر بروز جمعرات كوملائيشيا كے شہر " ملاكا" میں تلاوت قرآن كريم كی ايك تقريب میں كہا ہے كہ عربی زبان سے ناواقف افراد كو چاہیے كہ اس كلام وحی كے معانی كو سمجھنے كے لیے قرآن كی متعدد تفاسير سے استفادہ كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم ہميشہ رہنے والی كتاب ہے جس میں حضرت آدم ﴿ع﴾ كے وقت سےليكر پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ تك كے انسانی خلقت كے اصول موجود ہیں۔ اس رپورٹ كے مطابق تلاوت قرآن كے اس دورہ كا آغاز ملائيشيا كی قومی پارٹی كی كوششوں سے ۱۱ ستمبر كو " ملاكا" شہر كی " العلمی" مسجد میں ہوا تھا۔
293894