زمبيبا میں امام حسن ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

زمبيبا میں امام حسن ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

12:25 - September 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1688935
بين الاقوامی گروپ: آسمان امامت و ولايت كے دوسرے اختر تابناك امام حسن ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۱۵ ستمبر كی رات كو زمبيبا كے دارالحكومت لوساكا میں جشن كا پروگرام منعقد ہوا۔

زمبيبا میں ايرانی كلچر سينٹر كے ڈائريكٹر حجة الاسلام والمسلمين " محمد اسدی موحد" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ زمبيبا میں ايرانی كلچر سينٹر كی كوششوں ،مختلف اسلامی گروپس كے تعاون اور اس ملك میںمقيم زمبيبی، لبنانی، ہندوستانی، افغانی اور پاكستانی مسلمانوں كی شركت سے مسجد امام رضا ﴿ع﴾ میں یہ پروگرام منعقد ہوا اور نماز مغرب و عشاء كے بعد تك جاری رہا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام میں زمبيبا كے مفتی نے " فضائل امام حسن ﴿ع﴾" اور لوزا كا میں مقيم لبنانی شيعہ " ابو حمزہ" نے امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی صفات او شخصيت كے بارے میں تقرير كی۔ قابل ذكر ہے كہ كلچر سينٹر كے ڈائريكٹر اسدی موحد نے اسلام كی ترقی میں اہل بيت ﴿ع﴾ كے بالخصوص امام حسن ﴿ع﴾ كےكردار پر روشنی ڈالی۔
295453
نظرات بینندگان
captcha