قاہرہ كی خط عربی نمائش میں قرآنی سائن بورڈز كی نمائش

IQNA

قاہرہ كی خط عربی نمائش میں قرآنی سائن بورڈز كی نمائش

12:28 - September 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1688941
بين الاقوامی گروپ: مصر كی خط عربی كی چھٹی نمائش ۱۸ سے ۲۸ ماہ مبارك رمضان تك قاہرہ میں منعقد ہونے والی نمائش آيات قرآن كی خطاطی كے ۳۵ سائن بورڈز كے ساتھ لگائی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كےروزنامہ " الرایہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی ثقافتی سرگرميوں كےدائرہ كار میں اس ملك كے ثقافتی ترقی كے صندوق كی كوششوں سےماہ مبارك رمضان میں قاہرہ كے ثقافتی مركز " طلعت" میں خط عربی نمائش منعقد ہو رہی ہے۔ اس نمائش كےانعقاد كا مقصد ، زبان قرآن كی زيبائی كو بيان كرنا، خط عربی كی خطاطی كی سنت كی حفاظت ، اور عربی ممالك كے درميان اس سنت كو رائج كرنے كے لیے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنا اس نمائش كے اہداف میں سے ايك نماياں ہدف ہے۔ اس نمائش كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ اميد كی جاتی ہے كہ مصری ہنرمند آيات قرآن كی خطاطی پر مشتمل تقريباً ۳۵ سائن بورڈز پيش كریں گے۔ اس رپورٹ كی بنا پر محمد جمعہ، كريم عبداللہ ، محمد جوہری، محمود جعفر ، عمر نور ، منال عزازی، اور حسام علی اپنی اپنی خطاطی كے جوہر دكھائیں گے۔
295218

نظرات بینندگان
captcha