بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " wam " سے نقل كيا ہے كہ لوگوں نےاس نمائش كو بہت پسند كيا ہے اور اس نمائش میں تقليدی روشوں سےہٹ كر جديد روشوں كے تحت پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی سيرت كو بيان كيا گيا ہے۔ اس نمائش كے منعقد كرنے كا مقصد ، پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی سيرت كو نشر كرنا، دلوں كو آنحضرت ﴿ص﴾ كی محبت و عشق سے لبريز كرنا اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾سےگہرا روحانی ارتباط قائم كرنا بتايا ہے ۔ یہ نمائش ، شارجہ كے مركز تمدن اسلامی اور امارات كے مركز اسلامی كی كوششوں سے لگائی گئی ہے۔
295626