سعودی حكام كی طرف سے امام حسن ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كےپروگرام كی مخالفت

IQNA

سعودی حكام كی طرف سے امام حسن ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كےپروگرام كی مخالفت

11:57 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689263
بين الاقوامی گروپ: سعودی سكيورٹی حكام نے۱۵ ستمبر كو سعودی عرب كےشيعہ نشين صوبوں " الاحساء " اور "قطيف" میں امام حسن مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے پروگرام منعقد كرنےسےمنع كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " اباء" كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ سعودی عرب سكيورٹی حكام نے شيعہ نشين علاقوں میں ، امام مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے كی جانے والی چراغاں اور مباركبادی كے بينروں كو اكھاڑ ديا ہے۔ اس رپورٹ كی بنا پر قطيف اور الاحساء كے باشندوں نے اعلان كيا ہے كہ سكيورٹی حكام نے ان علاقوں كے بعض شہروں اور محلوں پر حملہ كر كےچراغاں اور بينرز لگانےمیں مصروف جوانوں كو گرفتار كر ليا ہے۔ سكيورٹی حكام نے ان گرفتار ہونے والے جوانوں سے عہد ليا ہے كہ وہ گلی كوچوں میں چراغاں اور بينر لگانے سے پرہيز كریں گے۔
295877

نظرات بینندگان
captcha