آسٹريليا میں امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا میں امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

12:02 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689267
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے شہر سالز بورگ كی مسجد " اہل البيت" كی ايگزيكٹو كمیٹی كے تعاون سے ۱۶ ستمبر كو امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اس مسجد میں جشن منعقد كيا گيا ہے۔

شہر سالز بورگ كی مسجد اہل البيت كے امام جماعت "سيد موسی حسينی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس پروگرام میں دو زبانوں تركی اور فارسی میں امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ كے صبر و بردباری كے بارے میں تقرير كی اور ترك ،افغان اور ايرانی شيعوں كی شركت سے ، قرائت قرآن مديحہ سرائی اور افطار پارٹی كا بھی اہتمام كيا گيا تھا۔ انھوں نے مسجد اہل البيت كےدوسرے پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ماہ مبارك رمضان میں اس مسجد میں ، تفسير ، احكام نماز جماعت، افطار پارٹی اور مختلف دينی موضوعات منجملہ روزہ اور اس كی اہميت پر تقارير بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ اس كے علاوہ حسينی نے شبھائے قدر میں، نماز جماعت ، افطار، سوال و جواب كی محفلیں ،دعائیں اور شب قدر كے اعمال انجام ديئے جانے كی خبر دی ہے۔
295868
نظرات بینندگان
captcha