الجزائر يونيورسٹی كے قرآنی علوم كے پروفيسر:مذہبی شدت پسند تحريف قرآن كے دعوی كا سبب ہیں

IQNA

الجزائر يونيورسٹی كے قرآنی علوم كے پروفيسر:مذہبی شدت پسند تحريف قرآن كے دعوی كا سبب ہیں

12:00 - September 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1689813
بين الاقوامی گروپ: شيعوں پر تحريف قرآن كے قائل ہونے كی تہمت فقط شدت پسند فرقہ كے پروپگينڈوں كا نتيجہ ہے ليكن محققين، عقلمند اور اسلام سے آگاہ افراد كبھی بھی تحريف قرآن كو قبول نہیں كرتے اور پانچوں مذاہب اور اباضیہ اور زيدبہ كا اس مسئلہ پر اتفاق ہے۔


الجزائر يونيورسٹی كےعلوم اسلامی كالج كے علوم قرآن كےپروفيسر اور مولف " عبدالحليم قابة" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے خصوصی بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كے كسی حرف ، حركت، كلمہ ، آيت اور سورہ میں تحريف نہیں ہوئی ہے اور مسلمانوں نے پوری تاريخ میں قرآن كی حفاظت كے لیے كئی اہم اقدامات كیے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن كےمعجزات میں سے جس معجزہ كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے وہ " اس كے ادا كرنے كا معجزہ ہے" كيونكہ قرآن كی طرح كسی آسمانی اور بشری كتاب میںقرائت كے لیے اس طرح كی روشں نہیں ہے اور یہ فقط قرآن ہے كہ قرائت كے وقت زير كےپيش میں تبديل ہونے سےلوگوں كے اعتراضات كا سامنا كرنا پڑتاہے۔ چہ جائيكہ آيت يا سورہ كی تحريف كی بات كریں۔ عبدالحليم قابہ نے تحريف قرآن كے نظریہ كو رائج كرنے والوں كو غلط قرار ديتے ہوئے اسے عقل و منطق كے خلاف قرار ديا اور كہا كہ خداوند متعال نے دو آيتوں " انا نحن نزلنا الذكرو انّا لھ لحافظون ﴿حجر/۹﴾ ہم نے ہی اس قرآن كو نازل كيا ہے او رہم ہی اس كی حفاظت كرنے والے ہیں۔ اور " لا يأتیھ الباطل من بين يدیھ ولا من خلفة تنزيل من حكيم حميد" جس كےقريب سامنے يا پيچھے كسی طرف سے باطل آبھی نہیں سكتا ہے كہ یہ خدائے حكيم و حميد كی نازل كی ہوئی كتاب ہے۔ ﴿فصلت /۴۲﴾ میں اس نظریہ كو باطل قرار ديا ہے۔ عبدالحليم قابة نے آخر میں كہا كہ شايد اس دور میں وحدت اور يكجہتی كا واحد وسيلہ یہی قرآن ہے اور اگر ہم قرآن كے بارے میں بھی اختلافات كا شكار ہو جائیں تو امت اسلامی كے بينادی اركان ختم ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دينی اور قرآنی مفاہيم كو ماڈرن اور قديمی نہیں كہا جا سكتا اور ان موارد میں اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور اگر كوئی ان امور كے بارے میں اختلاف كرے تو اصطلاح میں اسے " ضال" اور " منحرف" كہا جائے گا۔
295776

نظرات بینندگان
captcha