شبہائے قدر میں بيجنگ میں مقيم ايرانيوں كا پروگرام

IQNA

شبہائے قدر میں بيجنگ میں مقيم ايرانيوں كا پروگرام

13:59 - September 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1690239
بين الاقوامی گروپ:شبہائے قدر میں ، بيجنگ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كی كوششوں سے احياء كا پروگرام منعقد ہوا۔
علوم قرآنی كے محقق اور ماہر " محمد رضا صالح" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا ہے كہ یہ پروگرام شبہائے قدر مين چين میں موجود ايرانی سفارت خانے كے ملازمين كی شركت سے ايران كےسفارت خانے میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بيجنگ میںمقيم ايرانی نماز جماعت كے بعد قرآن كے ايك پارے كی تلاوت كے بعد دعائے جوشن كبير پڑھتے ہیں اور حجہ الاسلام " راشد يزدی" شبہائے قدر اور اميرالمومنين علی ﴿ع﴾ كی فضيلت پر تقرير كرتے ہیں اور مديحہ سرا " خوش لہجہ " ذكر مصيبت كرتے ہیں۔ قابل ذكر ہے كہ چين كے مسلمانوں نے يكم ستمبر بروز پير كو يكم ماہ رمضان كا اعلان كيا تھا۔
297099
نظرات بینندگان
captcha