تين ہزار قرآنی سوال و جواب كی جمع آوری اور تدوين

IQNA

تين ہزار قرآنی سوال و جواب كی جمع آوری اور تدوين

12:00 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690780
قرآنی سرگرمياں گروپ: حوزہ علمیہ قم كے علوم قرآنی اور تفسير كے تعليمی مركز كےمحققين كی كوششوں سے مختلف قرآنی موضوعات پر تين ہزار سے زائد سوال و جواب كو جمع كر كے تدوين كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ قم نے حوزہ نيوز سينٹر سے نقل كيا ہے كہ سولہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اس مركز كے اسٹال كے انچارج " سيد محمد كاظمی " نے كہا كہ ابھی تك مختلف قرآنی موضوعات پر تين ہزار سے زائد سوال و جواب كو جمع كر كے تدوين كيا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عنقريب ان سوال و جوابات كو الف و ب كی ترتيب سےكتابی صورت او سی ڈی كی صورت میں نشر كر كے شائقين كو ديئے جائیں گے۔ حجت الاسلام كاظمی نے اس بين الاقوامی قرآنی نمائش میں علوم قرآن اور تفسير كے تعليمی مركز كے اسٹال كی كاركردگی كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس اسٹال میں سطح ۲ كے۴۲ تھيسز، سطح ۳ كے ۷۰ تھيسز اور سطح ۴ كے ۵۰ تھيسز ركھے گئے ہیں ۔ اس كے علاوہ اس مركز كے محققين كے توسط سےلكھے جانے والے ۲۰۰ مقالوں میں سے ۸۰ مقالے بھی ركھے گئے ہیں اور عنقريب اس مركز كی سائٹ بنا كر ان مقالوں اور تھيسز كے خلاصوں كو اس میں ركھا جائے گا۔
297520

نظرات بینندگان
captcha