جرمنی كی پارليمنٹ كےممبران كی " كلن" اسلام مخالف سيمينار كے انعقاد پرنكتہ چينی

IQNA

12:17 - September 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1690796

جرمنی كی پارليمنٹ كےممبران كی " كلن" اسلام مخالف سيمينار كے انعقاد پرنكتہ چينی

بين الاقوامی گروپ:جرمنی كی پارليمنٹ كے ممبران نے ۱۹ ستمبر كو كلن اسلام مخالف سيمينار كے انعقاد پر اعتراض كرتے ہوئے اس ملك كے وزير داخلہ پر اس سيمينار كے منعقد كرنے كے لیے كوشش كرنے كا الزام عائد كيا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے سعودی عرب روزنامہ " الوطن" سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی سبز پارٹی كے سربراہ " كلودياروٹ" نے اس بارے میں كہا كہ جرمنی كے وزير داخلہ " دلفگانگ شو يبلھ" نے ہميشہ اس ملك میں دين اسلام كے وجود بالخصوص مساجد كے مينار بنانے پر حساسيت دكھائی ہے۔ اور انھوں نے اسلام مخالف سيمينار منعقد كرنے كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی ہے انھوں نے كہا كہ اس وقت بہت سے اسلامی معاشروں میں ، عيسائی اپنی كلسياوں كے مينار بناتے ہیں جبكہ جرمنی میں مساجد كے مينار بنانے كے لیےبہت زيادہ مشكلات كا سامنا كرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب جرمنی " سوشل ڈيموكریٹ" پارٹی میں اسلام كے ماہر " لالہ آگون" نے بھی اس بارے میں كہا كہ اس اسلام مخالف سيمينار كی مخالفت كرنا اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ دلفگانگ شويبلہ بھی اس سيمينار كے منعقد كرنے كی حمايت كرتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جرمنی كے آئين میں آسمانی اديان كی آزادی كےخلاف منعقد ہونے والے سيميناروں كی مخالفت كی گئی ہے۔ جرمنی كا اسلام مخالف سيمينار ۱۹ ستمبر كو " اسلام كےپھيلنے اور جرمنی اور يورپ میں مساجد كی تعمير " كے نعرے كے ساتھ يورپی ممالك كےشدت پسندوں كی شركت سے آغاز ہوا تھا۔ اور ۲۰ ستمبر كو اپنے اختتا م كو پہنچ گيا تھا۔
297464

نظرات بینندگان
captcha