بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اسلام اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی كئی مرتبہ توہين كرتے ہوئے ايك صربيائی پبلشرز نے اس توہين آميز كتاب " جواہر مدينہ" كی اشاعت كا اقدام كيا ہے۔ صربيا كے بيوبوك پبلشرز كے انچارج السكندر ياسيح نے كہا ہے كہ یہ كتاب " جواہر مدينہ" ايك مرتبہ پھر بازار میں بھيجی جائے گی۔ اسی دوران صربيائی حكومت نے اس كتاب كی اشاعت پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اسے مسلمان اقليت كے لیے اذيت و آزار كا باعث جانا ہے۔ اسلامی محافل نے بھی اس كتاب كی اشاعت پر بيزاری اورنفرت كا اظہار كيا ہے۔
296857