بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سيد صدر الدين قپانچی نے ۲۱ ستمبر كی رات كو اميرالمومنين حضرت علی ﴿ع﴾ كی شہادت كے مناسبت سے نجف كے امام بارگاہ " الفاطمیہ" میں منعقد ہونے والے پروگرام میں تفسير قرآن كريم كے موضوع پر تقريركرتے ہوئے كہا كہ سنی معاشروں میں شيعوں كےنفوذ كے بارے میں قرضاوی كے حالیہ بيانات اہل بيت علیہم اسلام كے پيروكاروں كے خلاف جنگ كی پہلی چنگاری ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شيعہ سائٹس منجملہ " آيت اللہ سيستانی " كی سائٹ كا ہيك ہونا ، قرضاوی كے بيانات كے بعد پہلا قدم ہے جسے شدت پسند وہابيوں نے شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كے لیے اٹھايا ہے۔ سيد صدرالدين قپانچی نے شيعہ سائٹس كو ہيك كرنے والے وہابيوں كے اس اقدام كی شديد مزمت كرتے ہوئے كہا كہ ان آخری ہفتوں میں لندن میں سیٹلائٹ چينل " المستقلہ" بھی شيعوں بالخصوص آيت اللہ سيستانی كے خلاف بيانات دے رہا ہے۔ سيد صدر الدين قپانچی نے آخر میں قرضاوی كے بيانات كا تجزیہ و تحليل كيا اور شيعہ اور سنی ماخذ میں موجود احاديث كی روشنی میں اس كے بيانات كو بے بنياد اور باطل قرار ديا ہے۔ سیٹلائٹ چينل " المستقلہ" ايك شيعہ مخالف چينل ہے جسے لندن میں موجود شدت پسند گروپ چلا رہا ہے۔ یہ چينل تفرقہ اور اختلافات پر مبنی پروگراموں كو نشر كر كے شيعہ اور اہل سنت كےدرميان اختلافات كو ايجاد كر رہا ہے۔
298213