ايرانی كلچر ہاوس كی كوششوں سے زمبابوے كے جوانوں كے لیے قرآنی تعليم اور اسلام سے آشنائی كے لیے كلاسوں كا انعقاد
اعزازی نامہ نگار/جلال بيطر فان: ايرانی كلچر ہاوس كی كوششوں سے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے زمبابوے كے مسلمان جوانوں كےلیے قرآنی تعليم اور اسلام سے آگاہی كے لیے اس ملك كے شہرحرارہ میں كلاسیں منعقد كی جا رہی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، ماہ مبارك رمضان كے تيسرے عشرے كے آغاز كے ساتھ اور قرآنی تعليمات كے انسانی زندگی پر اثرات كی اہميت كے پيش نظر زمبابوے كے دو مقامی اساتذہ كی شركت سے قرائت قرآن اور اسلام كے تعارف كی غرض سے شارٹ كورس كا آغاز ہو گيا ہے۔ اس شارٹ كورس میں جوانوں كو قرآنی اور اسلامی تعليمات كی تعليم دی جائے گی۔
298027