لڑكيوں كےدينی مدارس كے ہیڈ آفس كے اسٹال كی عہديدار" زہرا اخگری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہاتھ سے لكھے جانے والےسب سے پہلے قرآن كو مدرسہ علمیہ " حاج شيخ جواد فومنی" كی زہرا سادات اعرابی كاشانی نے تحرير كيا ہے۔ اس رائٹر نے اس نسخے كی ابتدا میں لكھا ہے كہ میں پرائمری سكول سے اب تك قرآن سے مانوس ہوں اور مجھے سورتیں ، آيات اور تفسير لكھنے كی عادت ڈالی گئی اور میں نے اس قرآن كو ماہ رمضان ۱۴۲۶ ھ كو لكھنا شروع كيا، اور رمضان ۱۴۲۷ ھ ق كو ختم كيا جسے امام رضا ﴿ع﴾ كےعجائب گھر میں وقف كر ديا گيا ہے اور میں نے دوسرا قرآن محرم ۱۴۲۷ ھ ق كو لكھنا شروع كيا ہے۔ اخگری نے كہا كہ ايك اور خطی قرآن ہے جسے مدرسہ علمیہ حضرت زينب ﴿س﴾كی ۲۰ طالبات نے ۴ گروپس تشكيل دے كر تحرير كيا ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ یہ قرآن اس قرآنی نمائش كے آغاز سے ليكر آخر تك لوگوںكےلیے اس نمائش میں ركھے گئے ہیں۔
299227