بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سينٹر كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ امام صادق ﴿ع﴾ انسٹیٹيوٹ كے سربراہ آيت اللہ " جعفر سبحانی" نے قم كے مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہونےوالے درس تفسير میںمسلمانوں كو زيادہ سے زيادہ عقل و خرد كی پيروی كرنے كی سفارش كرتےہوئے كہا ہے كہ اسلام ، دنيا كےتمام اديان سےزيادہ عقلانی تر ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ بے بنياد و عرفی ابحاث اور توہمات سے دور رہیں اور جہاں پر عقل كی رسائی نہیں ہے وہاں وہ دينی شرعی تعليمات كی پيروی كریں۔ انھوں نے دو كتابوں " اصول كافی" اور " صحيح بخاری" كا موازنہ كرتے ہوئے كہ كہ كتاب صحيح بخاری كے بالعكس اصول كافی نےاپنی پہلی بحث میں باب عقل اور اس بارے میں احاديث كو بيان كيا ہے۔آيت اللہ سبحانی نے مزيد كہاكہ انبياء الہی عقل كو كمال تك پہنچانے كے لیے معبوث ہوئے ہیں اور شيعوں كے اجتھادی امور میں عقل سے استفادہ كرنے كی وجہ سے ان كی دين و سنت سے آگاہی ، اہل سنت سے كہیں زيادہ ہے۔ امام صادق ﴿ع﴾ انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے ملك میں بعض خرافات كی ترويج پر شديد نكتہ چينی كرتے ہوئے واضح كہاكہ افسوس سے كہنا پڑتاہے كہ ہم اس دورمیں اسلامی جمہوریہ ايران كے جوانوں كو چہار شنبہ سوری جيسی بعض خرافات سے نہیں بچا سكے كہ جو عقل و دين كے خلاف ہے۔ حوزہ علمیہ قم كے استاد نے آخر میں كہا كہ اسلام كےآئين میں شرك سے نجات پانے كی پہلی اصل خدائے واحد يكتا پر ايمان ہے۔
300639