بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " ڈيلی ٹائمز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " الہدی" اسلامی بينك كاری كے مركز كے انچارج " زبير" نے اس نشست كے منعقد كرنے كا مقصد اسلامی بينك كاری كےبارے میں معلومات میں اضافہ كرنے كو قرار ديتےہوئے كہا كہ اسلام ايك مكمل دين ہے كہ جس كی تعليمات تمام مسلمانوں اور اديان الہی كےپيروكاروں كےلیے مشعل راہ بن سكتی ہیں اور یہ كيسے ممكن ہے كہ اس طرح كے مكمل دين میں معاشی نظام كےلیے كوئی دستورالعمل موجود نہ ہو۔ انھوں نے اسلامی بينك كاری كی ترقی كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ اس ماڈرن دنيا كی اسلامی بينك كاری ايك حقيقت ہے اور مصر، پاكستان، بنگلہ ديش، سعودی عرب ، بحرين، ملائيشيا اور انڈونيشيا كےبہت سے دينی دانشور اس نظام كو شريعت اسلامی كے مطابق جانتے ہیں۔
300817