اسلامی علوم كی رضوی يونيورسٹی كی قرآنی سرگرميوں پر ايك نظر

IQNA

اسلامی علوم كی رضوی يونيورسٹی كی قرآنی سرگرميوں پر ايك نظر

12:22 - October 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1693934
قرآنی سرگرمياں گروپ: عالمی حضرت امام رضا ﴿ع﴾ سيمينار كی تشكيل كے ساتھ مرداد ماہ ۱۳۶۳ءعلوم اسلامی رضوی يونيورسٹی كا افتتاح ہوا۔

ايران كی قرآن نيوز ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی علوم كی رضوی يونيورسٹی قرآنی سرگرمياں تعليم و تحقيق كے دو شعبوں میں انجام دے رہی ہے۔ شعبہ تحقيق كی سرگرميوں كے نتيجہ میں ايك سو مقالوں كی تدوين اور چودہ عناوين پر مشتمل كتابوں كی تاليف ہے۔ علوم قرآن و حديث كے تحقيق گروپ كی طرف سے مختلف پروگرام انجام دیے گئے جن میں چند كا ذيل میں ذكر كيا جاتا ہے۔
۱۔ اہل بيت ﴿ع﴾ كے بارے میں تحقيق
۲۔اسلامی تعليمات كی روشنی میں كامياب زندگی كے اصول
۳۔ راہ و روشں سےآشنائی وغيرہ
اس شعبے كی زحمات سے چاپ شدہ كتب مندرجہ ذيل ہیں۔
۱۔ عمل در قرآن ﴿۲﴾اخلاق اقتصادی از ديگاہ قرآن وحديث ﴿۳﴾ تجلی قرآن در حماسہ عاشورا ﴿۴﴾نظم و ضبط فردی و اجمتاعی در قرآن و حديث ﴿۵﴾ شخصيت متعادل در قرآن وحديث۔
مندرجہ ذيل كتابیں ابھی تك چاپ نہیں ہوئیں۔
۱۔ مشاورہ در قرآن وحديث
۲۔اخوت و برادری در قرآن و حديث
۳۔وحدت گرائی در انديشہ سياسی اسلام
اس اسلامی يونيورسٹی كے شعبہ تعليم كی سرگرميوں كا خلاصہ یہ ہے۔
۱۔ہر پپر كو قرائت قرآن كی نشست جس میں تجويدو صوت ولحن كی تعليم دی جاتی ہے۔
۲۔اخلاق در قرآن كے عنوان سے ہفتگی درس كا انعقاد
۳۔ ہر ہفتے درس تفسير
۴۔ حفظ قرآن كی كلاس
۵۔ انس با قرآن كی محافل كا انعقاد جس میں بين الاقوامی قاريوں كو مدعو كيا جاتا ہے۔
298974

نظرات بینندگان
captcha