بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ دارالخليج سے رپورٹ دی ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے اعلان كيا ہے كہ قدس و فلسطين نہايت ہی مہم مسئلہ ہے اور یہ سرزمين فقط اس ملك كے باشندوں كے متعلق ہے اوركسی دوسرے كو اس میں دخل دينے كا حق ہے اور نہ ہی تصرف كا۔
انھوں نے مزيد كہا اسرائيل كی حكومت ايسے استعمار كے زير اثر ہے كہ جس نے مشرق وسطی كو اپنے ناپاك عزائم كے حصول كے لیے نشانہ بنايا ہوا ہے۔ حسن نصراللہ نے نہايت ہی واشگاف الفاظ میں كہا كہ اسرائيل فقط فلسطينيوں كا ہی دشمن نہیں ہے بلكہ یہ درندہ لبنان اور دوسرے عربوں كا بھی ازلی دشمن ہے۔ اور ميری نظر میں فلسطينيوں كو سرزمين فلسطين پلٹانے كا واحد راستہ فلسطينی قوم، لبنان اور ديگر اس خطے كے ممالك كی ان غاصب اور ظالم صیہونيوں كے خلاف استقامت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ صیہونيوں كے خواب تمام ہو گئے اور ہمارے خوابوں كے عملی جامہ پہننے كا وقت آ پہنچا ہے ہم اس دور میں ان خوابوں كو عملی جامہ پہنانے كےلیے كوشاں ہیں۔
300323