بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الرایہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قاہرہ كی اسلامی ريسرچ اسمبلی نے شيخ الازہر" محمد سيد طنطاوی" كی سربراہی میں منعقد ہونے والی ايك نشست میں ايك بيانیہ صادر كرتے ہوئے دنيائے اسلام كے علماء اور دانشوروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس كتاب میں موجود تہمتوں اور اعتراضات كا علمی اور منطقی جواب دیں۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس كتاب نے اسلام كی حقيقی تصوير ، رسول خدا ﴿ص﴾ كے فضائل اور علمی حقائق سے چشم پوشی كی ہے اور نبی اكرم ﴿ص﴾ اور دين مبين اسلام كے بارے میں تحرير شدہ مطالب بے بنياد اور ناعادلانہ ہیں۔ الازہر كی اسلامی ريسرچ اسمبلی نے آخر میں اسلامی اور عربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلامی معاشروں میں اس كتاب كی نشرو اشاعت پر پابندی لگائیں۔ قابل ذكر ہے كہ یہ كتاب ستمبر كے مہينے میں پيرس میں چھپی تھی جس میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی زندگی كے واقعات كو تعصب كی بنا پر بيان كيا گيا ہے۔
301884