بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نےكويتی روزنامہ عرب ٹائمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ " محمد باقر المہری" نے اس بارے میں كہا كہ " آندرسی فوگ راسموسن" كے غير منطقی بيانات يا اس كی اسلام سےدشمنی كی وجہ سے ہیں يا اسلام كےپھيلنے سے خوف كی وجہ سے ہیں المہری نے بين الاقوامی عدالت میں راسموسن كی شكايت كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس كے ساتھ ساتھ اسلام كی حقيقی تعليمات سے غير مسلموں كو آگاہ كرنا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے شدت پسند دہشتگردوں كی سرگرميوں كو غير منطقی قرار ديتے ہوئے كہا كہ سب مسلمان بھی اس وقت ان افراد كے اقدامات سے نقصان اٹھا چكے ہیں قابل ذكر ہے كہ ڈنمارك كے وزير اعظم نے كچھ عرصہ پہلے پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز خاكوں كی اشاعت كی حمايت كرتے ہوئے اسلام كو نرمی سے خالی دين قرار ديا اور كہا كہ اسلام میں آزادی بيان نہیں ہے۔
303074