بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سوریہ كےروزنامہ " تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ خود مختار جمہوریہ تاتارستان كے وزير اعظم كے مشير اور "سونے كے منبر" نامی فيسٹيول كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج " زيلا والييوا" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ دنيا كے مختلف ممالك كچھ فنكاروں كی شركت سےمنعقد ہونے والی اس علمی نشست میں اديان اور تہذيبوں كی گفتگو كو مستحكم كرنے میں سينما كے كردار پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ انھوں نے رواں سال كے ۱۶ اكتوبر اس فيسٹيول كے انعقاد كا وقت بيان كرتے ہوئے كہا كہ روس كے مفتيوں كی كونسل تاتارستان كی وزارت ثقافت، قازان كی ميونسپل كمیٹی ، روس كا اسلامی و ثقافتی مركز اور عالم اسلام چينل اس فيسٹيول كے انعقاد میں شريك ہیں۔ " والييوا' نے كہا كہ ۲۴ ممالك سے ۳۰ فلمیں اس فيسٹيول میں شركت كر رہی ہیں اور اس سال كے فيسٹيول كا نام ثقافتوں كی گفتگو سےليكر گفتگو كی ثقافت ركھا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس فيسٹيول میں ، ہندوستان، انڈونيشيا ، ايران، برطانیہ، امريكہ، ازبكستان، مصر، سوریہ، سوئٹزر لينڈ، آسٹريليا، جرمنی، ہالينڈ، ناروے، كينیڈا، فلسطين، جمہوریہ آزربائيجان، روس، اردن ، سعودی عرب ، نيوزی لينڈ، تركی ، اسپين، اور كرغستان كی فلموں میں مقابلہ ہو گا۔
303448