علامہ عسكری نےاسلامی تحريك میں بہت اہم كردار ادا كيا

IQNA

علامہ عسكری نےاسلامی تحريك میں بہت اہم كردار ادا كيا

12:42 - October 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1695553
فكرو نظر گروپ: علامہ سيد مرتضی عسكری تاريخ كی ايك اہم شخصيت تھی جس نےاسلامی تحريك میں بہت اہم كردار ادا كيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق كويت كے شيعہ دانشور حجة الاسلام والمسلمين "حسين معتوق" نے تہران يونيورسٹی كے ادبيات كالج كے فردوسی ہال میں علامہ عسكری كی تجليل میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ سيد مرتضی عسكری بچپن سے ہی سياسی اور سماجی مسائل میں پيش پيش تھے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ علامہ عسكری نے اس كتاب " عبداللہ بن سبا" میں تين موضوعات كو بيان كيا ہے۔ ۱۔ عبداللہ بن سبا كی شخصيت كہ وہ كون تھا اور انھوں نے اسے ايك خيالی شخص ثابت كيا ہے۔ ۲۔سبا ايك افسانہ تھا۔ ۳۔ايسے افسانے جو تاريخ میں گھڑے گئے ہیں۔ معتوق نے آخر میں كہا كہ علامہ عسكری نے كتاب عبداللہ بن سبا میں اس شخص كو متعدد دلائل سے ايك افسانہ قرار ديا ہے۔
۳۰۳۵۸۹
نظرات بینندگان
captcha