بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Xinhua " كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دور روزہ نشست میں oic كے ركن ممالك كی پارليمنٹ يونين كی انتظامی امور كمیٹی میں اسلامی ممالك كی ركنيت يا عدم ركنيت كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی۔ نائجريا كی قومی انجمن كے سربراہ " ماھامان عثمان" نے اس نشست كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہاكہ یہ نشست ٹھيك ايسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے كہ جب بہت سے اسلامی ممالك كے حالات معاشی اور سياسی لحاظ سے بہت خراب ہیں اور اس كا واضح نمونہ فلسطين ہے۔ لہذا مالی اور غذائی كمی اور سياسی حالات سے مشكلات میں دو چار اسلامی ممالك اس انجمن كو اپنی رپورٹ بھيج سكتے ہیں۔ oic كے ركن ممالك كی پارليمنٹ يونين كی انتظامی امور كمیٹی اسلامی ممالك كی پچاس پارليمنٹوں پر مشتمل ہے۔
304592