قم میں وقف اور تہذيب اسلامی كے بين الاقوامی سيمينار كے ابتدائی پروگرام كا انعقاد

IQNA

قم میں وقف اور تہذيب اسلامی كے بين الاقوامی سيمينار كے ابتدائی پروگرام كا انعقاد

11:18 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696134
اعزازی نامہ نگار/اكبر پوست چيان: ۸ اكتوبر كو قم كے ادارہ خيراتی امور و اوقاف كےہال میں وقف اور تہذيب اسلامی كے بين الاقوامی سيمينار كا ابتدائی پروگرام منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق ، قم كے خيراتی امور اور اوقاف كےانچارج نےاس پروگرام میں كہا كہ عالم اسلام میں وقف كا موضوع بہت اہميت كا حامل ہے اور اسے صدقہ جاریہ كےعنوان سےياد كيا جاتا ہے۔ حجۃ الاسلام" علی ناظمی " نے كہا كہ موضوع وقف كو خاص اہميت دينی چاہیے اسی بنا پر ہم وقف كے بارے میں خصوصی سيميناروں كے انعقاد كا مشاہدہ كر رہے ہیں انھوں نے مزيد كہا كہ اس قسم كے سيميناروں كے انعقاد سے معاشرے میں اس سنت حسنہ كے رائج ہونے میں مدد ملے گی۔ اس علمی سيمينار كمیٹی كےانچارج نےاس پروگرام میں كہا كہ وقف ايك ايسا موضوع ہے جو مختلف ثقافتی اور سماجی پہلووں میں اثرانداز ہو سكتا ہے۔ حجۃ الاسلام "محمد عبدالملكی " نے مزيد كہا كہ وقف كے بارے میں اسلام كی خصوصی توجہ كی وجہ سےدين مبين اسلام كےپھيلنے میں تيزی آئی ہے۔ اور اس وقت بہت سے اسلامی اور غير اسلامی ممالك اس موضوع پر توجہ مركوز كیے ہوئے ہیں۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ سيمينار اسی سال ۱۲ اور ۱۳ نومبر كو اصفہان میں منعقد ہو گا جس میں اسلامی ممالك كےمتفكرين اور دانشور شركت كریں گے۔ اور اس وقت تك دوسرے ممالك سے وقف كےبارے ۳۵ مقالے موصول ہو چكےہیں۔
304719

نظرات بینندگان
captcha