ٹوكيو كی ايك نشست میںاسلام كے سياسی اور سماجی پہلو كا جائزہ

IQNA

ٹوكيو كی ايك نشست میںاسلام كے سياسی اور سماجی پہلو كا جائزہ

11:07 - October 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1696521
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كےتفاہم اسلامی انسٹیٹيوٹ اور جاپان كےبين الاقوامی امور كے انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے " اسلام اور ايشيا، اسلام كےسياسی اور سماجی پہلو كا جائزہ" كے موضوع پر ايك نشست ۱۵ اور ۱۶ اكتوبر كو ٹوكيو میں منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " برناما" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی مطالعات انسٹیٹيوٹ كےسربراہ " احمد سرجی بن عبدالحميد" اور جاپان كے بين الاقوامی امور كے انسٹیٹيوٹ كےسربراہ" يوكيا ساتو " كی شركت سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ نشست میں دينی حكومت میں مسلمانوں كی سياسی اور سماجی حوالے سے شركت كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس طرح اس نشست میں شركت كرنےوالے افراد " حكومت اسلامی میں شركت" ، " اسلام اور ميانہ روی"، اور بين الاقوامی تعلقات میں شدت پسندی كا كردار" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو ہو گی۔ اس نشست میں ملائيشيا كے ۷ مقررين اور جاپان، پاكستان، تركی، متحدہ عرب امارات ، انڈونيشيا، فلپائن، مصر ، ايران، اور امريكہ كے ۱۲ مقررين مذكورۃ موضوعات پر خطاب كریں گے۔ ملائيشيا كے اسلامی مطالعات انسٹیٹيوٹ نے اميد ظاہر كی ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد سے دنيا میں اسلام كا سياسی اور سماجی پہلو مزيد واضح ہو گا۔
305090

نظرات بینندگان
captcha