لندن میں ايرانی كلچر ہاوس كے ڈائريكڑ" علی محمد حلمی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سےٹيلی فونك گفتگو كےدوران اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ یہ سيمينار انگريزی زبان میں اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی كے مسلم اور غير مسلم محقققين اور اساتذہ كی شركت سے منعقد ہو گا۔ انھوں نے اس سيمينار كے مندرجہ ذيل ديگر موضوعات كی طرف بھی اشارہ كيا۔ "۲۱ ویں صدی میں مخاطبين قرآن كےساتھ موثر ارتباط كی كيفيت ، موجودہ دور میں قرآن اور فلسفی چيلنجز" يورپی معاشروں میں فہم قرآن كی كيفيت " يورپی قوانين اور احكام قرآن پر عمل كرنے میں مسلمان اقليت كا مقام" اور فقہ اور موجودہ قانون سازی میں قرآن كا مقام" حلمی نے اس قرآنی سيمينار كا مقصد مسلمانوں اور غير مسلموں كو قرآن كے پيغامات ، اس آسمانی كتاب میں موجود علم اور معنويت اور قرآنی مفاہيم كی طرف اہل علم حضرات كو جذ ب كرنا بتايا ہے۔ حلمی نے آخر مين حوزہ علمیہ قم كے استاد " آيت اللہ جوادی آملی" كی اس سيمينار میں شركت كا بھی احتمال ديا ہے۔
305182