مصر میں " مشرقی عالم اسلام میں اندلس كی ثقافت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مصر میں " مشرقی عالم اسلام میں اندلس كی ثقافت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

11:52 - October 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1696924
بين الاقوامی گروپ: الازہر يونيورسٹی اور اسپين كے ثقافتی مركز كے مشتركہ تعاون سے " مشرقی عالم اسلام میں اندلس كی ثقافت" كے موضوع پر ۱۴ اكتوبر كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے محيط سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ سيمينار میں مصر میں اسپين كے سفير " انتونيولوپز مارتينز" الازہر يونيورسٹی كے ترجمہ اور زبان كالج كے سربراہ " شعبان خليفہ" قاہرہ كےسروانتس مركز كے انچارج " لوييس خاوير" جيسے مصری اور ہسپانوی دانشوروں كی شركت سے مشرقی عالم اسلام پر ثقافت اندلس كے اثرات "كےموضوع پر بحث و گفتگو كریں گے۔ مشرقی عالم اسلام میں سياسی عقلانيت اور ابن رشد، مشرقی عالم اسلام میں اندلس كی ثقافت اور علوم ، مشرقی اسلامی معماری میں اندلس كی تاثير۔ اس نشست كےآخری دن ، علم نحو كو آسان كرنے میں اندلس كے علم نحو كے دانشوروں كی كوشش، يورپين اشعار میں عربی شعر كی تاثير كا معيار جيسے علمی موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
305196
نظرات بینندگان
captcha